خواتین اپنی حفاظت کیسے کریں؟ بھارتی وزیر کا انوکھا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)خواتین خود کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا کریں اس حوالے سے بھارتی وزیر نے انوکھا مشوری دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیو سینا کے رہنما اور مہارشٹر میں وزیر گلاب راؤ پٹیل نے خواتین کے بارے میں کہا کہ وہ لپ اسٹک کے ساتھ اپنی حفاظت کے لیے خنجر اور مرچ پاؤڈر ساتھ رکھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹر کے وزیر نے کہا کہ آج کل برے واقعات جنم لے رہے ہیں۔
بھارتی وزیر نے کہا کہ میں خواتین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے ساتھ لپ اسٹک کے علاوہ خنجر اور مرچ پاؤڈر اپنی حفاظت کے لیے رکھا کریں۔
گزشتہ دنوں 26 سالہ لڑکی کے ریپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمر ایوب نے حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔
کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے میں آدھا انعام دینا واضح ناانصافی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ کی تاریخی فتح کی اہمیت گھٹا دی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بی سی سی آئی خواتین کرکٹ کو اب بھی ثانوی حیثیت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اسے ’’ڈبل اسٹینڈرڈ‘‘ اور ’’خواتین کے ساتھ کھلی ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔