پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی: فاطمہ آفندی نے دلچسپ قصہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ جب اداکاری کرنے کا موقع ملا تو پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی تھی۔
فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سب سے پہلے آڈیشن کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بالکل شوق نہیں تھا لیکن میری امّی چاہتی تھیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی تو امّی چاہتی تھیں کہ میری شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے ایک ببل گم کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی اس لیے میں نے پہلے ہی آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ آڈیشن کے لیے جاتے ہوئے بالوں میں بہت زیادہ تیل لگا کر گئی تاکہ ریجیکٹ ہو جاؤں۔
فاطمہ آفندی نے یہ بھی بتایا کہ لیکن میری ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور مجھے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ ڈائریکٹر مجھ سے اور میری بہن سے جو سین شوٹ کروانا چاہتے تھے ہم نے آڈیشن میں وہ صرف ون ٹیک میں کر کے دکھا دیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فاطمہ ا فندی نے ڈیشن میں بتایا کہ کرنے کا پہلے ا ا ڈیشن
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔