بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، دبئی میں مزے کئے، باقی ٹیمیں پریشان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے ہٹ دھرمی دکھا کر پاکستان آنے سے گریز کرکے دبئی میں مزے کئے جبکہ دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ ایونٹ میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچوں کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا۔ بھارت کا قیام اورتمام میچز دبئی میں ہی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کیلئے 3133 کلو میٹر سفرکیا۔ افغانستان نے 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلا دیش نے تقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر، آسٹریلیا نے 2509 کلو میٹر، جنوبی افریقا نے چار میچز کیلئے تقریباً 3286 کلومیٹر سفرکیا۔2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے ساڑھے آٹھ ہزار کلومیٹر سفر کیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔ ایپ سوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے، سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ،ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا۔