پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں خواتین ججز کی بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف صنفی مساوات بلکہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان ایک ترقی پسند اور لبرل جمہوریت ہے، جو شہریوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مزید نکھارتی ہے۔
خواتین ججز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ امر پاکستان کے عدالتی نظام میں عوامی اعتماد کا ثبوت ہے جو کہ بامعنی شمولیت، شفافیت اور فیصلہ سازی کے عمل میں وسیع تر سوچ کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے
’آج کے اس خصوصی دن پر ہم بطور ادارہ اپنے پختہ عزم اور ارادے کی تجدید کرتے ہیں کہ قانون کے شعبے میں بالعموم اور بطور جج بالخصوص خاص طور پر قانون کی حکمرانی اور انصاف کے حصول تک رسائی کے حوالے سے خواتین کی گراں قدر خدمات ہیں۔‘
چیف جسٹس کے مطابق عدالتی پیشے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی نہ صرف صنفی مساوات بلکہ پاکستان کی ترقی پسند اور لبرل جمہوریت کی نشاندہی بھی کرتی ہے، جو اپنے شہریوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے اور اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
’یہ قانونی نظام میں عوام کے اعتماد کو مضبوط کرتا ہے اور بامعنی شمولیت، انصاف پسندی اور فیصلہ سازی میں ایک وسیع تناظر کو فروغ دیتا ہے، خواتین کی اولوالعزمی، دیانتداری اور انصاف کی لگن نے نہ صرف ہمارے عدالتی نظام کو تقویت بخشی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی متاثر کن مثالیں قائم کی ہیں۔‘
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ خواتین ججز کے عالمی دن کے موقع پر ہم انصاف کے شعبے میں صنفی مساوات کو فروغ دینے میں ہونے والی پیش رفت کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتے ہیں اور اس ضمن میں مزید پیش رفت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے جہاں قانونی ماہر خواتین بغیر کسی رکاوٹ کے ترقی کی منازل طے کر سکیں، اپنا حصہ ڈال سکیں اور رہنمائی کر سکیں۔
’اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انصاف تک رسائی صرف ایک وعدہ ہی نہیں بلکہ سب کے لیے ایک واضح حقیقت ہے، آئیے ہم ایک ایسے نظام انصاف کے لیے کام جاری رکھیں جو ہمارے معاشرے کے تنوع اور صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہو۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیش رفت تنوع جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس خواتین ججز صنفی مساوات عالمی دن قانونی ماہر نظام انصاف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیش رفت جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس خواتین ججز صنفی مساوات عالمی دن قانونی ماہر نظام انصاف چیف جسٹس یحیی خواتین ججز کا کہنا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
پاکستان کی معیشت مہنگائی میں کمی، بہتر مالیاتی حالات و کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری مالیاتی سرپلسز کی بدولت مستحکم ہورہی ہے۔عالمی بینک کی پاکستان کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال میں دواعشاریہ پانچ فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال میں دو اعشاریہ سات فیصد ترقی کی توقع ہے۔
ادھر پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم چیلنج موجودہ فوائد کو استحکام سے معاشی ترقی میں منتقل کرنا ہے جوکہ غربت میں کمی کے لئے پائیدار اور مناسب ہے۔
اشتہار