کنزہ ہاشمی کی سالگرہ،اداکارہ کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی سالگرہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ ہسپتال میں منائی۔
رپورٹ کے مطابق کنزہ ہاشمی نے اپنی 28 ویں سالگرہ کو دل کو چھو لینے والی تقریب کے طور پر منایا، کنزہ نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جو کینسر سے آگاہی کا رنگ ہے، اداکارہ کنزہ ہاشمی نے پورا دن بچوں کے کینسر سینٹر میں گزارا، بچوں کے ساتھ گپ شپ کی، کھیل کھیلے، کیک کاٹا اور بھرپور تفریح کی۔
کینسر ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے چہروں پر کچھ لمحوں کے لئے ہی سہی مسکراہٹ آگئی اور معصوم کھلکھلا اُٹھے، اس موقع پر کنزہ نے خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا، چاندی کی چمچماتی چنڈیاں ڈال رکھی تھیں اور ان کے بال کھلے ہوئے تھے جن میں انہوں نے اپنی مشہور مسکراہٹ کے ساتھ تصاویر لیں۔
کنزہ ہاشمی نے خوبصورت پیغام کے ساتھ ان دلفریب مناظر کی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا، کنزہ ہاشمی نے انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ انڈس ہسپتال کی ان بہادر چھوٹے سپاہیوں کے لیے دی جانے والی دیکھ بھال اور لگن واقعی متاثر کن ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کنزہ ہاشمی نے بچوں کے کے ساتھ
پڑھیں:
ہمت ہے توپکڑ کردکھائو،معروف ٹک ٹاکرکا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل
لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد کی خلاف ورزی ہے بلکہ پنجاب کے سائبر اور پبلک سیفٹی قوانین کے تحت ایک مجرمانہ جرم بھی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے معاشرے میں خوف، تشدد اور لاقانونیت کو فروغ دیتے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس عمل کو آئی جی پنجاب اور CCD کے لیے براہ راست چیلنج قرار دیا، جنہوں نے بارہا تنبیہ کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش یا دھونس دھمکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ کارروائی سامنے نہیں آئی، مگر یہ واقعہ ایک بار پھر اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد اور سخت احتساب کے مطالبے کو ہوا دے رہا ہے۔
https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/07/tiktoker.mp4 Post Views: 4