ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعے کا پول کھل گیا، ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میو اسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے، اس کی حقیقت سامنے آرہی ہے، پول کھل گیا ہے، ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بی بی کے دور میں پنجاب میں اسپتالوں کی کارکردگی درست نہیں ہے، کل خواتین کو اسلام اباد میں گھسیٹا گیا ہے، صرف پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے گھر توڑنے کے سوا ان کا کوئی کام نہیں ہے، انہوں نے میو اسپتال میں صرف تماشا لگایا۔
ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ یہ صرف پنجاب بنک کے زریعے پیسے دے رہے ہیں جہاں لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، یہ لوگوں کی عزت نفس مجروع کر کے پیسےکیوں دے رہے ہیں، اس حکومت کے پاس سوائے اشتہار بازی کے اور کوئی کام نہیں ہے، یہ مارشل لا کا دور چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور کیں غلط انجکشن لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ساڑھے بارہ کروڑ افراد کا صوبہ ہے، اتنے بڑے صوبے کو یہ کس طرح چلا رہے ہیں، ہر اشتہار میں نئے نئے ڈریسز اور پوز بنائے گئے ہیں، میو ہسپتال کا واقعہ افسوسناک ہے اس کی حقیقت سامنے آرہی ہے جو پول کھل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے سرکاری فنڈز سے صرف اشتہارات دئیے، میو ہسپتال پہنچ کر ایک پروفیسر کو کہہ رہی ہیں انہیں گرفتار کروا دوں تو آپ چیف ایگزیکٹو ہیں اور جعلی ہیں تو استاد کے متعلق یہ بات کررہی ہیں، ایک ایم ایس نے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا تھا اکتوبر میں بتایا میو ہسپتال میں تین ارب روپے ادویات کی کمی ہے، اتنا بڑا بلنڈر ہے بی بی کی بے وقوفی سے پردہ اٹھانا تھا گڈ گورننس کا پردہ چاک ہوا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ میو ہسپتال میں اگر صحت یہ صورتحال ہے تو پنجاب میں کیا صورتحال ہوگی، ڈسٹرکٹ تحصیل ٹی ایچ کیو اور بی ایچ کیوز میں پتہ کیا ہے وہاں ادویات مل رہی ہیں، پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں سال بھر میں او پی ڈی تین فیصد کم ہوئی ہے تو ہسپتال کی کارکردگی بہتر نہیں ہے، پندرہ فیصد او پی ڈیز پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہے بلز پر ترامیم دیدی ہیں تو وہ اسے بلڈوز کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتی ہیں خواتین ریڈ لائن ہیں تو وہ ریڈ لائن کراس کر چکی ہیں اسلام آباد میں خواتین کو سڑکوں پر روندا ہے، ریڈی والوں کےلیے پونے دو لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے اربوں روپے کی کرپشن پر جا رہے ہیں جس طرح ستھرا پنجاب اب ریڑھی اور میو ہسپتال کا تماشا لگاکر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملک احمد خان میو ہسپتال وزیر اعلی نے کہا کہ نہیں ہے رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبر کو کریں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر کے چھ روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہری بلکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودہا کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ ان بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور کسی قسم کی آلُودگی پیدا نہیں کریں گی۔(جاری ہے)
اُنہوں نےبتایا کہ بسوں کے لیے چارجرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ماجد بن احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔