چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے، 2 گروپوں میں تصادم
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے لگانے اور آتشبازی کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ اس دوران مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو بھی آگ لگائی جس کے بعد 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کی باؤلنگ دیکھنے کے لئے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔