کراچی میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
رات گئے بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی کی بندش کی وجوہات نہیں بتائی جا رہیں۔
شاہ فیصل کالونی بلاک 2، گرین ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، شیرشاہ، سائٹ ایریا، بنارس، قائد آباد، ملیر پندرہ، کھوکھراپار سمیت مختلف علاقوں میں رات 2 بجے بجلی غائب ہوئی۔
متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ علاقائی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں بجلی بند ہونے کی شکایات سامنے آتی ہیں مگر متعلقہ ادارے کوئی واضح موقف دینے سے قاصر ہیں۔
رمضان المبارک میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں اور گاڑی پر سوار شخص میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی سوار نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر سڑک بند کر دیا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی وہاں سے گزرنے کے لئے آئی۔ مظاہرین نے راستہ نہ دیا تو کار سوار اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مسلح گاڑی سوار کی تلاش جاری ہے۔ بعد ازاں مطاہرین نے اس شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی۔