حکومت تقدس ماہ رمضان المبارک کو یقینی بنائے، علامہ ولایت حسین جعفری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کیلئے حکومت و متعلقہ ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے ماہ مبارک رمضان کے دوران تقدس ماہ رمضان کو بحال رکھنے کے لئے ذمہ داران سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اللہ کی بندگی کا سلسلہ ہے۔ یہ مہینہ نہ صرف ہمیں صبر و برداشت کا پیغام دیتا ہے، بلکہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی و احساس ذمہ داری کا بھی درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کے لئے حکومت و ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔ کسی بھی شخص کو ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
علامہ ولایت حسین جعفری نے اپنے پیغام میں ہمسر رسول خدا بی بی خدیجہ (س) کی وفات کے سلسلے میں کہا کہ وہ اسلام کی تاریخ میں عظیم خواتین میں سے ایک ہیں۔ جو مادر فاطمہ زہرا (س) اور اسلام کے لئے قربانی دینے والی خاتون تھیں۔ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان رسالت کے بعد پہلے ایمان لانے والی خاتون ہیں، جنہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنا مال خرچ کیا اور ہر مشکل میں پیغمبر اسلام کا ساتھ دیا۔ ان کی خدمات بے تحاشا ہیں۔ نئی نسل کو ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بی بی خدیجہ (س) کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی یاد ہمیشہ زندہ رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماہ مبارک کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی شراکت داری اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وزیر صحت کو اکیڈمی کی کامیابیوں، اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے عوامی صحت کی تعلیم میں جدت اور تحقیقاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دوران شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی پیشرفت کو سراہا۔ایچ ایس اے نے وزیر صحت کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔