رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان5 ہزار روپے ملیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی ٹی،گورنمنٹ سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نےمل کر ایک چیلنج کو قبول کیا، ماضی میں بدترین کرپشن کی کہانیاں تھیں، اب نئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنا تھا، یوٹیلٹی سٹورز میں بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام تھیں، نئےجدید ڈیجیٹل والٹ کے تحت چاروں صوبوں میں تقریبا ً 40لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ سے زائد افراد پروگرام سے مستفید ہوں گے،
اس پروگرام کا 20 ارب روپے کی لاگت سے اجرا ءکیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں :پاک افغان عمائدین کا جرگہ ، طورخم سرحد پر سیز فائر میں اتفاق شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار شفاف طریقے سے کام کیا، اب فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے، لوگ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں خرید سکیں گے
پہلی بار نہ قطاریں لگیں اور نہ ہی کوئی شکایت سامنے آئی، ماضی میں عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوا اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام میں شفافیت کا پہلو سب کیلئے اہمیت کا حامل ہے، حکومت پاکستان نے مہم کا آغاز کردیا ہے
بینکرز اور آئی ٹی کمپنیز سے گزارش ہے آپ بھی مہم میں شریک ہوں، گورنر اسٹیٹ بینک بھی ڈیجیٹل والٹ کے طریقہ کار کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔
ارکان پارلیمنٹ کو دھمکی آمیز کالز کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل والٹ
پڑھیں:
سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک مکمل آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے۔(جاری ہے)
660cc آلٹو میں R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن نصب ہے، جو اعلی کارکردگی کا حامل ہے۔سوزوکی آلٹو اپ گریڈڈ ورژن آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR ) کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہے جس پر فائرز کو 14 ہزار 135 روپے جبکہ نان فائلرز کو 42 ہزار 405 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس (Alto VXR-AGS) کی نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 14 ہزار 945 روپے جبکہ نان فائلرز کو 44 ہزار 835 روپے ٹیکس اداکرنا ہو گا۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس (Alto VXL-AGS) کی نئی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جس پر فائلرز کو 15 ہزار 700 روپے جبکہ نان فائلر زکو 47 ہزار 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔