بھارت کی پنجاب پولیس نے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔

یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔

سنندا شرما، جو پنجابی موسیقی کی معروف گلوکارہ ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ میرے پاس کسی کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے، اور جو بھی ایسے دعوے کر رہا ہے، وہ جھوٹے اور غیر قانونی ہیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by ???????????????????????????? ????ℎ???????????????? ਸੁਨੰਦਾ ਸ਼ਰਮਾਂ (@sunanda_ss)

سنندا نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی غیر مجاز ڈیلنگ کے لیے ذمے دار نہیں ہوں گی، اور جو بھی ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’میں ایک نوجوان فنکارہ ہوں جو پنجاب کا نام روشن کر رہی ہوں، لیکن کچھ لالچی افراد میری ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ میں انصاف اور تحفظ کی امید کرتی ہوں۔‘‘

پنکی دھالیوال کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس معاملے پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی لوگوں نے سنندا شرما کی حمایت کی ہے، جب کہ کچھ نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

بھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984ء کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آغاخان میوزک ایوارڈ جیتنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان، پاکستانی قوال استاد نصیر سامی بھی شامل
  • پنجاب میں عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
  • آغا خان میوزک ایوارڈز 2025: استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا
  • معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی بااثر شخصیت قرار
  • پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے
  • نیپالی گلوکارہ کا پاکستانی سنگر ریشما کو زبردست خراج تحسین
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار