اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے حشیش، ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کر لیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کے مسافر اصغر علی شاہ کی جرابوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور جسمانی تلاشی پر جرابوں سے 312 گرام حشیش برآمد کی۔
اسلام آباد سے براستہ دوحہ بارسلونا کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر محمد عباس انجم کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی جو مسافر نے اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم مسافر کے سامان کی دستی تلاشی پر 5.
تیسری کارروائی میں اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز پر سفر کر رہے ایک مسافر عرفت اللہ کے سامان سے منشیات برآمد کی گئی جو مسافر نے اپنے بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس (ہیروئن) برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ، شدیدنعرے بازی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے سامان برآمد کی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار اپنے سرکاری دوروں کی تکمیل کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔
اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔