کراچی کے شہری لٹیروں سے خود نمٹنے لگے، فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات کے بعد شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنا شروع کر دیا، جس کے بعد شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کے 2 واقعات سامنے آگئے۔ نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ویگو گاڑی میں سوار گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ویگو گاڑی میں سوار افراد بھی چلے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ علاوہ ازیں ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، جن کی لاشیں پولیس نے اسپتال منتقل کیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
علامتی تصویرپشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔