Daily Mumtaz:
2025-07-26@01:16:14 GMT

چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق کا آغاز

اسلام آ باد : چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق سیکیورٹی بیلٹ 2025 کا آغاز ہوا ۔پیر کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ نو سے تیرہ مارچ تک ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب ہونے والی اس مشق میں بنیادی طور پر بحری اہداف کو نشانہ بنانے، اسپاٹ چیک ،گرفتاریوں ، نقصانات پر قابو پانے اور مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں ہو رہی ہیں، جس کا مقصد شریک ممالک کی افواج کے مابین فوجی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔جنوبی افریقہ،پاکستان اور عمان سمیت دیگر ممالک کے مبصرین بھی اس مشق میں شامل ہیں ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن  کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے  بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے  پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون  کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے  امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا

تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید ظاہر کی کہ   پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ  تمام شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا  پاکستان میں چینی دوستوں کا بھرپور طریقے سے تحفظ  کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
  • پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
  • استنبول: ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع
  • یونان میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ، اسرائیلی بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
  • بمبار بمقابلہ فائٹر جیٹ؛ اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل بمبار میں کیا فرق ہے؟
  • یورینیم کی افزودگی جاری رہیگی، استنبول مذاکرات کے تناظر میں سید عباس عراقچی کا بیان
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی بحری جہاز کو وارننگ کیوں دی؟
  • چین کا نئے J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے نے امریکی بحریہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی