25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
وفاقی وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے آلات نصب کر نے پر زور دیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی۔
عید سے قبل اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اس کے علاوہ عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔
حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔