اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ فروری میں مہنگائی توقعات سے کم رہی ہے، غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی باعث مہنگائی میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ درآمدات بھی بڑھ رہی ہیں، معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھا جائے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.
اسٹیٹ بینک نے کہاکہ غذا اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، اور پھر بتدریج اضافے کے ساتھ 5 سے 7 فیصد پر استحکام آ جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ جی ڈی پی شرح سود گورنر اسٹیٹ بینک مرکزی بینک مہنگائی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ جی ڈی پی گورنر اسٹیٹ بینک مہنگائی وی نیوز اسٹیٹ بینک کے لیے
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔