چین نے ہر فن مولا اے آئی ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے ہر فن مولا AI ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا، یہ دنیا کے پہلا آے ائی ماڈل ہے جو انسانی ہدایت کے بغیر خود فیصلے کرتا ہے۔
دنیا میں آئے روز مصنوعی ذہانت پر مبنی نت نئے ”اے آئی ماڈلز“ متعارف کروانے کی باقاعدہ جنگ چِھڑ چکی ہے جس میں چین واضح طور پر سبقت حاصل کرتا نظر آرہا ہے۔
حال ہی میں امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین Grok 3 AI ماڈل متعارف کروایا تھا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ چین کے ’ڈیپ سیک‘ سمیت آج تک تخلیق کیے گئے تمام AI ماڈلز سے تیز ترین ہے۔
تاہم اب چین کی جانب سے متعارف کرایا گیا نیا اے ماڈل ’مینس‘ (Manus) نے دنیا کو دنگ کر دیا ہے جسے ’ہر فن مولا‘ کہنا غلط نہ ہوگا۔
یہ دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل ہے جو خود فیصلے کرتا ہے، خود منصوبہ بندی کرتا ہے اور بغیر کسی انسانی ہدایت کے کام سرانجام دیتا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل ’ڈیپ سیک‘ تیار کرنے والی کمپنی کی حریف ’علی بابا‘ کی ذیلی کمپنی ’مانیکا‘ نے تیار کیا ہے۔
اس کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اب تک متعارف کروائے گئے تمام اے آئی ماڈلز کو انسان کی جانب سے ہدایت اور رہنمائی درکار ہوتی تھی، تاہم ’مینس‘ بغیر حکم اور اجازت کے خود بھی فیصلے کر سکتا ہے، اس کی رفتار اور ذہانت نے پوری اے آئی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک خود مختار مصنوعی ذہانت کا نظام ہے جو ویب براؤزنگ، سرمایہ کاری کے تجزیے اور دیگر پیچیدہ کاموں کو بیک وقت سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس چینی ٹول کو اوپن اے آئی، گوگل اور اینتھروپک جیسے ماڈلز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’مینس‘ کی کارکردگی کئی جدید اے آئی ماڈلز سے بہتر ہے، تاہم یہ ابھی ابتدائی آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ محض 2 ماہ قبل چین نے ’ڈیپ سیک‘ نامی ایک اے آئی ماڈل متعارف کرکے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا، جو صلاحیت کے اعتبار سے اوپن اے آئی کے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے برابر تھا لیکن اسے انتہائی کم لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔
مگر اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’مینس‘ دنیا کے لیے اس سے بھی بڑا سرپرائز ہے، یہ صرف ایک اے آئی ماڈل نہیں بلکہ اے آئی ایجنٹ ہے جو بیک وقت کئی کام سرانجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اے آئی ماڈل
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔