یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں صبح 10 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔

تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے۔

امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل جا رہی ہے جب کہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئل ٹینکر اسٹینا امیکولیٹ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے تاہم انھوں نے حادثے کی وجہ اور نوعیت پر تبصرے سے گزیر کیا۔

بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والے ادارے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بحری جہاز

پڑھیں:

لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی