فائل فوٹو۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کا خطاب تاریخی تھا، صدرِ پاکستان کی تقریر معاشی بحالی، سیاسی استحکام، علاقائی مساوات اور سیکیورٹی میں بہتری کے جامع وژن پر مبنی تھا۔ 

اس حوالے سے اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا صدر مملکت نے اپنی تقریر میں قومی یکجہتی اور مل کر کام کرنے پر زور دیا، انھوں نے دریائے سندھ پر نئی نہروں کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کی، خطاب میں حکومت کو مشاورتی طرزِ حکمرانی اپنانے کی تلقین کی تاکہ تمام فریقین کی رائے شامل ہو۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ تقریر میں جمہوری اقدار، جامع ترقی اور متوازن خارجہ پالیسی پر زور دیا گیا، صدر نے پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دے۔ 

انھوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے یکطرفہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف خبردار کیا جو وفاقی توازن کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، صدر نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے، تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور توانائی کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ صدر مملکت نے گلگت بلتستان اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دینے اور انہیں قومی ترقی میں مؤثر طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی، صدر نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔

دریائے سندھ سے نہریں نکالنا ٹھیک نہیں، صدر زرداری

پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔

انھوں نے کہا کہ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، صدر نے تمام اداروں، صوبوں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے غیر پارلیمانی رویہ اختیار کیا۔

شازیہ مری نے کہا ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملک اور اس کے مسائل سے کوئی سروکار ہی نہیں، ان لوگوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، انتشار پھیلاؤ اور قوم کو تقسیم کرو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شازیہ مری نے کہا پر زور دیا نے کہا کہ مملکت نے

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر سے ملاقات 

صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کے لیے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام اسلام کا حقیقی درس ہے۔  چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر حافظ محمد اسلم سے ملاقات 

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا عبدالوحید اختر صدر جمعیت اتحاد العلماء جنوبی پنجاب، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء مولانا سید فرخ مہدی، مولانا غدیر شیرازی، سید جواد رضا جعفری، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور قاضی محمد علی علوی موجود تھے۔ ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کے لیے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام اسلام کا حقیقی درس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا
  • تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، عوام حکومت کیساتھ نہیں ، لاوا پھٹنے کو ہے: محمد زبیر کھل کر بول پڑے
  • انسانی اسمگلنگ کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، شازیہ مری
  • بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر سے ملاقات 
  • علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
  • ریلوے میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
  • آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی کلین سویپ، پانچواں ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل
  • ’’سیلیبریٹی کرکٹ مینیا 2025‘‘ کھیل، تفریح اور حب الوطنی کا تاریخی امتزاج