City 42:
2025-11-03@16:11:48 GMT

ہفتے کے روز کی چھٹی بند؛ 6 دن کام کا نوٹیفیکشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

سعید احمد :وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا
ریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں  کی ہفتہ کےروز کی چھٹی بند کردی گئی ،ریلوےہیڈکوارٹرکے افسر اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے،وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 
وفاقی وزیر ریلوے کی تعیناتی کے ساتھ ہی ریلوے افسروں کی عیاشیاں ختم ہوگئیں ، ریلوے افسروں کی ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی  وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردی ا، ریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں کی ہفتہ کی چھٹی بند کرکے ریلوےہیڈکوارٹر افسروں کو اب ہفتے کو بھی دفتر آنے کا حکم جاری کردیا.

وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. فیصلہ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔

رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دن کام کا کی چھٹی

پڑھیں:

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور:

پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش  کیا گیا ہے۔

بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
  • نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
  • بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری