امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کا حکم نامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان شامل ہوسکتے ہیں۔لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام، یمن سفری پابندی کا شکار ممالک میں ممکنہ طور پر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور ونیزویلا پر بھی امریکی سفری پابندی عائد ہونے کا امکان ہے، مسافروں کی جانچ کا نظام ٹھیک نہ رکھنے والے ممالک پر ٹرمپ انتظایہ سفری پابندی عائد کررہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد فہرست میں شامل ممالک کے شہری امریکا نہیں جاسکیں گے، ٹرمپ ایگزیکٹو حکم نامے کے تحت سفری پابندی عائد کرنے جارہے ہیں۔
ممکنہ سفری پابندی کے شکار ممالک کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، اورنج گروپ میں شامل ممالک کے لوگ محدود تعداد میں امریکا کا سفر کرسکیں گے۔یلو گروپ کے ممالک کی حکومتوں کو مسافر جانچ کا عمل ٹھیک کرنے کے لیے دو ماہ دیے جائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا مکنہ سفری پابندی کا شکار ممالک کے حوالے سے نئی پالیسی پر کام جاری ہے، ترجمان نے سفری پابندیوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شامل ممالک کے پابندی عائد سفری پابندی
پڑھیں:
امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔