امریکا اور ایران میں 45 سال کشیدگی رہی ہے، کامران بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور:
رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جو سیاسی تاریخ ہے اس میں پارلیمان بڑی واضح وجوہات کی بنا پر سب سے کمزور ستون ہے ہمارے آئین کا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں آپ کو تو معلوم ہے کہ جوڈیشری نے بھی جن کو سیاسی جماعتوں بشمول میری جماعت کے ہم نے امپاور کیا وہ بھی ایک طاقتور حلیف بن کر سامنے آ گئے ہیں۔
لیکن پارلیمان بطور ادارہ ایگزیکٹو اگرچہ پارلیمان سے ہی نکلتی ہے لیکن اس کے علاوہ پارلیمان خود جو ہے اس پہ تو بہت کام ہونا ہے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی دے رہا ہوں جو فرق ہے وہ حکومت کو دور کرنا چاہیے۔
تجزیہ کار ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا کہ ایران کی اس وقت جو اندرونی اور بیرونی صورت حال ہے خاص طور پر ان کی جو مالی پوزیشن ہے وہ ان کی بارگینگ پاور کو کمزور کرتی ہے۔
جہاں تک بیانات کا تعلق ہے ظاہر ہے کوئی بھی فریق یہ نہیں کہے گا کہ ہم آپ کی شرائط پر راضی ہیں،45 سال کا ایک عرصہ ہے جس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی رہی ہے، خاص طور پر اس انتظامیہ کے ساتھ تو بہت زیادہ کشیدگی رہی ہے کیونکہ اس نے 2015 والا معاہدہ ختم کر دیا ہے، تو وقت لگے گا دیکھتے ہیں کہ آگے چل کہ کیا حالات سامنے آتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
نہ امریکا سے مذاکرات میں دلچسپی ہے اور نہ جوہری پابندی کو قبول کریں گے؛ ایران
 ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک وہ ملعون صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے اس وقت تک کسی تعاون کی گنجائش نہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ایسے ملک سے تعلقات قائم نہیں کرسکتا جو خطے میں بدامنی اور اسرائیل کی حمایت کا ذمہ دار ہو۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب ایران تیار ہوگا تو امریکا بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے، ہمارے لیے دوستی اور تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے تعلقات 2018 میں ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد سے مسلسل کشیدہ ہیں۔