جانوروں کی زبان سمجھنے پر ایک کروڑ ڈالرانعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور:
انسان پالتو جانوروں کی ’’بدن بولی‘‘ تو پھر سمجھ جاتا مگر ان کی آوازوں کے معنی کبھی نہیں جان پایا کیونکہ وہ حیوانی بولیوں کے حروف تہجی سے ناواقف ہے۔
مثلاً جان نہیں پاتا، ایک کتے کی بھونک دوسرے کی بھونک سے کیونکر مختلف ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے، اب مصنوعی ذہانت کا جمع کردہ بھاری بھرکم ڈیٹا جانوروں کی زبان سمجھنے میں مدد دے گا۔
ادھربرطانوی تنظیم ، جرمی کولر فائونڈیشن نے اس سائنسی ٹیم کو 1 کروڑ ڈالر (291 کروڑ روپے) بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی جانور کی زبان کو سمجھ لے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔