آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
آئی سی سی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ’ٹیم آف دی ٹورنمنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔
اس ٹیم میں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے بھارت کے 6کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں ویرات کوہلی، شر یاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں جبکہ بھارت کے ہی اکشر پٹیل کو ٹیم کے 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
اس ٹیم میں ایونٹ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ’ٹیم آف دی ٹورنمنٹ‘ میں افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی بھی شامل ہیں۔
تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔ اس ایونٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا تاہم ان میں سے 3 ٹیموں کے کھلاڑی ہی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
champions trophy 2025 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی اپاکستان بھارت چیمپیئنز ٹرافی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اپاکستان بھارت چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ چار درجے اوپر آ کر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ نیچے آکر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بنگلا دیش کے تنزید حسن نے 18 درجے بہتری کے بعد 37 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 17 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 9 ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ اوپر آکر 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن 9 درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن تک پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے سات درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔