پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔
ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کا طویل مدتی اورپائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہے۔
نوجوانوں کو کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ
پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاک،امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک-امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہو گی، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی معاہدہ کی تشکیل سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہو گا۔مزید بتایا کہ مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا دورہ امریکا دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم