جج سپریم کورٹ شہزاد ملک کی بیٹی کی بریت کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مدعی مقدمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 25 فروری کو جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق شانزے ملک کے خلاف ٹرائل چلانے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔
شانزے ملک پر ایکسڈنٹ میں شہری کو مارنے کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔