ملاقات میں رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بہادر سیاسی مذہبی رہنماء ہیں، جن کا جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ہمیشہ جرات مندانہ انداز سے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ساجد ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بہادر سیاسی مذہبی رہنماء ہیں، جن کا جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ہمیشہ جرات مندانہ انداز سے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ یہ گفتگو علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی کی ایک وفد کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے اسیر رہنماء سینیئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سابقہ ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ضلعی صدر غلام نبی مری اور ملک محی الدین لہڑی سے ملاقات کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں افسوسناک ہیں۔ سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ جرات مندانہ انداز سے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ بلوچستان کے مسنگ پرسنز سے لے کر ساحل اور وسائل کے حق حاکمیت تک انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کی مظلومیت اور محرومیت کو پاکستان کے عوام کے سامنے بیان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین  بلوچستان کی محرومیت اور بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی رہی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایوان بالا سمیت ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم اور محروم طبقات کی ترجمانی کی ہے۔ ہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور ان کے رفقاء کے خلاف جعلی مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بہادر سیاسی مذہبی رہنماء ہیں، جن کا جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہم پاکستان کے مظلوم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ عنقریب تحریک تحفظ آئین پاکستان گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے۔ جس میں ملک کی کئی ایک سیاسی جماعتیں شامل ہو رہی ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر ہمیں تشویش ہے۔ کوئی شہری محفوظ نہیں ہے جبکہ سندھ کے عوام کہہ رہے ہیں کہ چھ کینالز بنانے سے سندھ بنجر بن جائے گا۔ اس وقت سندھ سراپہ احتجاج بنا ہوا ہے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ساجد ترین ایڈوکیٹ کو بلوچ تاریخ اور علامہ جلال الدین سیوطی کی کتاب احیاء المیت فی فضائل اھل البیت کا تحفہ پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلوچستان نیشنل پارٹی کے علامہ مقصود علی ڈومکی کی ترجمانی کی ہے عوام کی ترجمانی اور بلوچستان جرات مندانہ بلوچستان کے پاکستان کے کے سربراہ نے کہا کہ کے خلاف کے عوام

پڑھیں:

پشاور، اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات کا سب سے پہلا حل اتفاق و اتحاد ہے، آج امریکہ اور اسرائیل سمیت طاغوتی طاقتیں اگر مسلمانوں پر حملہ آور ہیں تو یہ سب مسلم ممالک کی باہمی نااتفاقی کا نتیجہ ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پشاور میں اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی پشاور میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ’’اتحاد امت و استحکام پاکستان‘‘ کانفرنس کا انعقاد جامعہ ہذا میں کیا گیا، جس میں ملکی سطح کے شیعہ، سنی علمائے کرام نے شرکت و خطابات کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات کا سب سے پہلا حل اتفاق و اتحاد ہے، آج امریکہ اور اسرائیل سمیت طاغوتی طاقتیں اگر مسلمانوں پر حملہ آور ہیں تو یہ سب مسلم ممالک کی باہمی نااتفاقی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • اسرائیلی سفاکانہ رویہ عالمی یوم جمہوریت منانے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
  • ’’عشق پیغمبر اعظم، مرکز وحدت مسلمین‘‘ کانفرنس
  • صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پشاور، اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ