سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،جے آئی ٹی کی علیمہ خان کو آج اور عمر ایوب کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کررہے ہیں،الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016کے تحت تشکیل دی گئی ہے،اس سے پہلے بھی 25 پی ٹی آئی سوشل میڈیا ارکان اور قیادت کو طلب کیا گیا تھا۔
مریم نواز کا ریڑھی والا منصوبہ بھی بیوروکریسی نے کرپشن کی نذر کر دیا، 98 ہزار کی سب سے کم بولی لگانے والے کی بجائے ٹھیکہ ڈیڑھ لاکھ بولی لگانے والے کو دے دیا گیا۔۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان کو جے ا ئی ٹی
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔