9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔
نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی حاضری لگوانے کیلئے عدالت پہنچے۔
ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا عدالتی مصروفیات کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں ، سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، آج صبح بتایا گیا سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے اے ٹی سی راولپنڈی میں ہوگی۔
خیرپور ؛ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو قتل کردیا گیا
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.