جعفر ایکسپریس پر حملہ، لیاقت بلوچ کا وزیرریلوےحنیف عباسی سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔
نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ
مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔
لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
سبی(نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس منسوخ،3سو مسافروں کو شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
گزشتہ روزپشاورسےکوئٹہ جانےوالی جعفرایکسپریس کی روانگی سبی میں معطل کی گئی تھی،مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکٹ ہاؤس میں رہائش دی گئی تھی،گزشتہ روز دوپہر کو ریلوئے ٹریک پردھماکے کے بعد کلئیرنس آپریشن کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روزبختیارآباداورڈمبولی کےدرمیان ریلوےٹریک کودھماکا خیزمواد سےاڑادیاگیا تھادھماکے کےنتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نشانہ بنی،بولان میل کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
Post Views: 3