Jang News:
2025-06-10@22:18:42 GMT

خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔

کے پی کابینہ نے جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی، ریگی ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل اکیڈمی کے لیے درکار اراضی کا فنڈ بھی منظور کر لیا۔

کے پی محتسب سیکریٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی اور ایبٹ آباد پبلک اسکول میں آڈیٹوریم بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی کابینہ نے طالب علموں کے اسٹارٹ اپ ایوارڈ نامزدگی کے سلسلے میں مالی امداد منظور کر لی، اسٹیٹ چلڈرن انسٹی ٹیوٹ کی وسعت کے لیے جاری پراجیکٹ کے فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے کے پی ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ڈرافٹ بل 2025ء کی منظوری دی اور نیشنل گیمز میں جانے والے خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کے لیے بھی فنڈ منظور کر لیا۔

اجلاس میں سی ای او فیکلٹی آف پیرامیڈیکس اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی منظوری کے لیے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافے کی منظوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافے سمیت  دیگر تجاویز کی  منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آئندہ مالی سال 2025-26 میں 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری کے علاوہ پینشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے بجٹ میں یوٹیوبرز سمیت عام آدمی کےلیے نئے ٹیکسز کی بھرمار ہے، 50 ہزار سے زائد کی رقم نکلوانے پر بھی دگنا ٹیکس ادا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
  • وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی
  • بجٹ2025-26:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
  • بجٹ 26-2025 تجاویز منظور، تنخواہ داروں نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافے کی منظوری
  • وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
  • معاشی ٹیم کا اجلاس؛ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
  • بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب  کر لیا