فیصل آباد: تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او اور اہلکاروں سے منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور:
فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں پولیس اہلکاروں کے رہائشی کمروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او امتیاز احمد کی الماری سے 1250 گرام افیون کا پیکٹ ملا جبکہ سب انسپکٹر طیب کے ٹرنک سے 1000 گرام چرس اور 1250 گرام افیون برآمد ہوئی۔ پولیس کانسٹیبل شاہد شوکت کے ٹرنک سے 1250 گرام چرس جبکہ ڈرائیور اختر کے بیگ سے 1600 گرام افیون ملی۔
ایف آئی آر کے مطابق مجموعی طور پر ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور اہلکاروں سے 2250 گرام چرس اور 4100 گرام افیون برآمد ہوئی۔ ملزمان امتیاز، سب انسپکٹر طیب اور کانسٹیبل شاہد شوکت نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور منشیات فروخت کرنے کی نیت سے اپنے پاس رکھیں جو سنگین جرم ہے۔
ایف آئی آر میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ تھانہ سمن آباد پولیس نے دو نامعلوم اشخاص سے منشیات برآمد کی تھی لیکن بعد میں ان دونوں ملزمان سے برآمد شدہ منشیات خود رکھ کر انہیں چھوڑ دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے فیکٹری ایریا پولیس نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے، واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور قصوروار ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرام افیون سب انسپکٹر ایس ایچ او
پڑھیں:
لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
---فائل فوٹولاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔
مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔