Express News:
2025-05-29@14:06:30 GMT

بغیر لائسنس شیر گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

محکمہ وائلڈ لائف نے بغیر لائسنس شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار کر لیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پولیس کی مدد سے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے شیر برآمد کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی محکمہ وائلڈ لائف نے اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار اور شیر برآمد کیا تھا، شہری اظہر محمود کے خلاف بغیر لائسنس شیر رکھنے پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

گرفتار ہونے والے افراد نے سوشل میڈیا پر شیر کی پوسٹ لگائی تھی، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ویڈیوز سامنے آنے پر کاروائی کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس کی عوام میں نمائش پر 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ وائلڈ لائف بغیر لائسنس شیر

پڑھیں:

کمی یا اضا فہ ؟پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟جانئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے تین لاکھ 49 ہزار 300روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکا بھاؤ بھی دو لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 309 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ لائف کا سرکاری ملازمین کے لیے تاحیات پینشن اسکیم لانے کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملی
  • کمی یا اضا فہ ؟پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟جانئے
  • بلوچستان: محکمہ تعلیم میں 5 سال کے دوران 6 ارب 40 کروڑ کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری
  • جو بھی بنا اجازت حج پر گیا تو اسے ۔۔۔!سخت ترین حکم جاری کر دیا گیا
  • پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، وزیراعظم
  • راولپنڈی: محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے والے دو افراد گرفتار
  • کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایک قانونی بل اسمبلی سے منظور کروالیا گیا: صاحبزادہ حامد رضا
  • جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔