پشاور:

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ جو ٹیم مسلسل ہار رہی تھی وہی اب نیوزی لینڈ بھیج دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ غلط سلیکشن کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں شکست ہوئی، ٹیم اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی ہی نہیں کر پائی، باقی ٹیمیں چار چار اسپنرز ساتھ لائی تھیں اور ہمارے پاس صرف ایک اسپنر تھا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بار بار ہارنے کے باوجود وہی ٹیم برقرار ہے، اب انہی کھلاڑیوں کو دوبارہ دوسرے فارمیٹ میں موقع دیا جا رہا ہے، ایک فارمیٹ میں پرفارمنس دے کر یہی کھلاڑی دوبارہ ٹیم میں آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی نہ لانے کی ضد کی جا رہی ہے۔ یہ وہی کھلاڑی ہیں جو سات آٹھ مرتبہ ناکام ہو کر بھی ٹیم میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ یہی ٹیم اب دورہ نیوزی لینڈ پر بھی جا رہی ہے، جو سات آٹھ سالوں سے کھیل رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نوجوانوں کو میرٹ پر مواقع دیے جائیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بار بار شکست کے باوجود وہی سلیکشن کمیٹی، وہی کوچنگ اسٹاف برقرار ہے۔ سب کی جوابدہی ہونی چاہیے۔ تجربے کی کمی کے باعث انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حال بھی ہاکی ٹیم جیسا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت کی ٹیم پاکستان کے قریب آنے سے بھی گھبراتی تھی، لیکن اب وہی بھارت ہمیں آرام سے شکست دے دیتا ہے کیونکہ بھارت کی ٹیم میں کسی کے بچے، بھانجے، بھتیجے شامل نہیں کیے جاتے، بلکہ ٹیم مکمل طور پر میرٹ پر سلیکٹ کی جاتی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں نیپوٹزم بڑھ چکا ہے۔ ہماری ٹیم میں کئی کھلاڑی سفارش پر شامل کیے گئے ہیں۔ اگر اوپر لیول پر یہی حال ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ میں کیا ہو رہا ہوگا؟، جب تک نظام درست نہیں کیا جائے گا، پرفارمنس میں بہتری نہیں آئے گی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ لوگ گزشتہ دس بارہ سالوں سے موجود ہیں، لیکن ناکامی کے باوجود انہیں تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کے پاس دو سے تین اہم عہدے موجود ہیں، ایک ساتھ تمام چیزوں کو مینیج نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سال سے کوشش کی جا رہی ہے لیکن کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے آتے ہی بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کیا، لیکن وہ ناکام ثابت ہوئے۔ کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو رہی، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم سپر مین کوالیفائی نہیں کر سکی، آئی سی سی ایونٹ میں ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

قبل ازیں احمد شہزاد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ادارہ آغوش میں اپنی فلاحی تنظیم "احمد شہزاد فاؤنڈیشن" کے تحت 100 مستحق و غریب خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیا، جس میں آٹا، گھی، دالیں، چائے کی پتی اور دیگر اشیائے خوردنی شامل تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احمد شہزاد نے کہا کہ ٹیم میں

پڑھیں:

اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔

محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔

غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی، ’چور چور‘ کے نعرے
  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟