خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اسے کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جوکہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمیں کچھ وقت دیں رپورٹ جمع کریں گے، ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری ہے۔
نیب پراسیکوٹر سرتاج خان نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، رپورٹ آجائے تو جمع کرائیں گے۔
بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور وزارت داخلہ اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خدیجہ شاہ کی
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 5 اگست احتجاجی تحریک میں اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے کا فیصلہ
پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔ پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریں گے۔
صوابی میں امبار انٹر چینج صوابی پر اکٹھے ہوں گے اور خان بانی چیئرمین کی 2 سال کی غیر قانونی قید کی مناسبت سے ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ وہ 3:30 بجے اپنا احتجاج شروع کریں گے اور عشاء کی نماز تک جاری رہیں گے۔ نوشہرہ کے کارکنان خیر آباد، نوشہرہ میں جمع ہوں گے اور ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ جو 3:30 بجے اپنا احتجاج شروع کریں گے اور عشاء کی نماز تک جاری رہیں گے۔ تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حجرے، ڈیرہ یا شروع ہونے والے مقام سے اپنے جلسوں کی ویڈیو بنائیں گے اور ریجن تنظیم میں آگے جمع کرانے کے لیے ضلعی تنظیم کو جمع کرائیں۔