پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کردی تھی، جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا تھا کہ اب دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی بند کی جا سکتی ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی، ویگن آر نے ایندھن کی بچت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی، ابتدائی طور پر اسے تین ویرینٹس میں متعارف کرایا گیا تھا، جن کی اس وقت قیمتیں درج ذیل تھیں۔

وی ایکس: 8 لاکھ 99 ہزار روپے

وی ایکس آر: 10 لاکھ 49 ہزار روپے

وی ایکس ایل: 10 لاکھ 89 ہزار روپے

یہ گاڑی 17-2016 میں پاکستان میں اوبر اور کریم کی سروسز کے دوران بے حد مقبول ہوئی، کیونکہ اس کی اندرونی جگہ اور ایندھن کی بچت نے ڈرائیورز کی توجہ حاصل کی۔

بعد ازاں وی ایکس ویرینٹ کو بند کردیا اور 2020 میں ایک نیا ٹاپ آف دی لائن AGS (آٹومیٹڈ گیئر شفٹ ٹرانسمیشن ویرینٹ متعارف کروایا گیا، جس میں ایئر بیگ شامل تھا، اور اس کی قیمت 18 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا، اس میں کیا خاص فیچرز ہیں؟

اب سوزکی ویگن آر کی بکنگ روکنے کے فیصلے نے نئے ماڈل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم پاک سوزوکی کے ایک نمائندے نے واضح کیاکہ متبادل کے لیے فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم اگلے 2 سے 3 سال میں نیا ماڈل آ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بکنگ معطل پاک سوزوکی قیمت نیا ماڈل وی نیوز ویگن آر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک سوزوکی نیا ماڈل وی نیوز ویگن آر پاک سوزوکی ہزار روپے کی بکنگ

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 360 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 14 ہزار 661 کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • خوشخبری ،معروف گاڑی کی آسان اقساط پر ادائیگی کا پلان متعارف
  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں 1553 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم