Daily Ausaf:
2025-09-18@14:09:07 GMT

نوجوانوں کے لیےخوشخبری ، اہم اعلان کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک اسٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو 8 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

خصوصی اجلاس میں پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سینٹر ٹریننگ دی جائے گی، 6 ہفتے کی ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔اجلاس میں ہنر مند کارڈ کے اجرا کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480 خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20 ہزار روپے ملیں گے، بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔

سیکریٹری نادر چٹھہ نے بریفنگ دی کہ سی ایم اسکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ہو گئی ہے، مریم نواز نے کورس کی تعداد 10 ہزار کرنے کی ہدایت کی، ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لیے ”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی، بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

”تعبیر“ کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، دیہی خواتین کے لیے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لیے 27 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔مریم نواز نے اس موقع پر کہا نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مریم نواز نے جاب پلیس منٹ نوجوانوں کی کی ٹریننگ جائے گی کے لیے منٹ کا

پڑھیں:

نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم کے طور پر وزیراعظم یوتھ پروگرام نے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔ یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران طے پایا۔

اجلاس میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او حارث محمود چوہدری اور دونوں اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، کاروبار کو فروغ دینے، مالی اور ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ اس شراکت داری کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو خاص طور پر خواتین کے لئے بڑھانا ہے تاکہ وہ کاروبار، فری لانسنگ، مالی شمولیت اور پائیدار کاروباری طریقوں میں کامیاب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام نوجوانوں کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے کے لئے تربیت، رہنمائی اور بیج سرمایہ تک رسائی فراہم کرے گا۔ دونوں ادارے ذمہ دار، تخلیقی اور ماحول دوست کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور رہنمائوں کے درمیان منظم نیٹ ورکنگ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل کام کے مواقع میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری مہارت فراہم کریں گے اس سلسلے میں خصوصی پروگرامز ڈیزائن کیے جائیں گے تاکہ نوجوان خاص طور پر خواتین کو ٹیکنالوجی، ڈیزائن، مواد کی تخلیق اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مہارت حاصل ہو جس سے وہ عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کر سکیں اور معیشت میں پائیدار کیریئر بنا سکیں۔

شراکت داری کا ایک اہم پہلو مالی شمولیت ہوگا جس کے تحت موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں اور کاروباری خواتین کو ڈیجیٹل والٹس، مائیکرو قرضوں، انشورنس مصنوعات اور ادائیگی کے حل جیسی مالیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے مالی خواندگی کے پروگرامز تیار اور عمل میں لائیں گے تاکہ نوجوان خاص طور پر خواتین کو مالی صورتحال کو بہتر طور پر منظم کرنے، بچت کرنے کی عادات اپنانے اور کاروبار شروع کرنے کے لیے آگاہی حاصل ہو سکے۔

شراکت داری جنسی بنیادوں پر مالی رسائی کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور جامع اقتصادی شمولیت کی پالیسیوں کے لئے کام کرے گی۔خواتین کے کاروبارپر خصوصی توجہ دی جائے گی،ان کی رہنمائی اور مالی معاونت کی جائے گی، خاص طور پر ان کاروباروں پر جو پائیدار ترقی اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ پروگرامز ماحولیاتی دوستانہ کاروباری طریقوں، سبز ٹیکنالوجیز اور سرکولر معیشت کے اصولوں پر تربیت فراہم کریں گے تاکہ خواتین کے زیر قیادت کاروبار ماحولیاتی پائیداری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فور ایز فریم ورک (اختیار، تعلیم، روزگار اور کاروبار) کے تحت سرگرمیوں کی حمایت بھی کرے گا تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو آج کی ڈیجیٹل معیشت میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری وسائل اور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے دونوں ادارے ایک ایسا جامع، تخلیقی اور پائیدار ماحولیاتی نظام تخلیق کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو پاکستان میں طویل مدتی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو۔

متعلقہ مضامین

  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • سعودی عرب: ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز