وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک چین تجارت کو فروغ دینے کیلئے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاک چین تجارت اور سوست ڈرائی پورٹ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کا قابل اعتماد اور دوست ملک ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک چین تجارت سے گلگت بلتستان کے بیشتر لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ یہاں پر پرائیویٹ سیکٹر کے نہ ہونے اور روزگار کے محدود وسائل ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کا بالواستہ یا بلاواستہ روزگار کا انحصار پاک چین تجارت پر ہے۔ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے چھوٹے تاجروں کو رعایت دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک چین تجارت کو فروغ دینے کیلئے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کی جائے۔ اس موقع پر کسٹم کلکٹر اور دیگر متعلقہ آفیسران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پاک چین تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے خصوصی پالیسی تیار کر کے متعلقہ فورم تک پہنچایا جائے گا جس میں مقامی تاجروں کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد، کسٹم کلکٹر، صوبائی سیکریٹری داخلہ سمیت متعلقہ اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پاک چین تجارت وزیر اعلی تجارت کو کی جائے دینے کی کہا کہ

پڑھیں:

عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام صارفین اور تاجروں کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان بنانے کے لیے جامع فریم ورک متعارف کرادیا اور بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجروں کو ادائیگیوں کے ڈیجیٹل طریقے فراہم کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے فریم ورک کا مقصد اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان اور معیاری بنانا کے ساتھ ساتھ دستاویزات کے تقاضوں کو معقول بنانا ہے اوراس سے عام صارفین کو نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں دو دن سے زیادہ کا وقت نہیں لیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ صارفین کے پاس اپنی درخواستوں کو ٹریک کرنے کی سہولت بھی ہونی چاہیے  جس سے یہ عمل شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسٹمر آن بورڈنگ کا عمل مزید آسان، محفوظ اور مؤثر بنا دیا گیا ہے، اب صارفین تمام اقسام کے اکاؤنٹس آن لائن کھول سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم از کم ایک طریقے سے ضرور لیس کیا جائے اور  نئے تاجروں کو اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت دی جائے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ یہ اقدامات مالی شمولیت بڑھانے اور صارفین کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں اور یہ اقدامات بینکنگ سٹم سے باہر افراد اور تاجروں کو نظام میں شامل کرنے اور نقد ادائیگیاں ڈیجیٹلائز کرنے کا ماحول بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی، قمر زمان کائرہ
  • عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا
  • پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف
  • سپریم کورٹ: بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ دینے سے انکار غیر قانونی قرار
  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت