بھیک مانگنا ناقابل ضمانت جرم قرار، پنجاب اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، جس کے مطابق اب پنجاب میں بھیک مانگنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار
بل کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔
اس کے علاوہ ایک سے زیادہ افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گے۔
بل کے مطابق بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید ایک سال قید کی سزا ہوگی۔
اس کے علاوہ کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کرکے بھیک منگوانے والے شخص کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مزید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔
بل کے مطابق ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں بھکاری مافیا ’چیفس‘ کے گرد شکنجہ مزید سخت
حکومت پنجاب نے پیشہ ور بھکاریوں اور مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے قانون میں ترامیم پیش کی تھیں، اس سے قبل صوبائی کابینہ نے ترامیم کی منظوری دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھیک بھیک مانگنا پنجاب پنجاب اسمبلی ترمیمی بل منظور ناقابل ضمانت جرم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھیک بھیک مانگنا پنجاب اسمبلی وی نیوز پنجاب اسمبلی سال قید اور کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔