باپ نے زہریلا دودھ پلا کر بچوں کو مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
نئی دہلی(انٹرنیشنلڈیسک)بھارت میں سفاک باپ نے زہریلا دودھ چار بچوں کو پلا کر ان کی جان لے لی۔
انڈین میڈیا کے مطابق بہار کے بھوجپور ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں سنگ دل باپ نے مبینہ طور پر دودھ میں زہر ملا کر اپنے چار بچوں کو پلایا جس سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ منگل کی رات بیہیا پولیس اسٹیشن کی حدود بیلوانیہ گاؤں میں پیش آیا۔
متاثرین کی شناخت نندنی کماری (13)، ٹونی کمار (7) اور پالک کماری (5) کے طور پر ہوئی ہے جو بدھ کی صبح ایک اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ والد اروند کمار اور اس کا دوسرا بچہ، آدرش کمار ایک نجی اسپتال میں شدید بیمار ہیں۔
الیکٹرانکس کی دکان کے مالک اروند کمار 10 ماہ قبل اپنی بیوی کی موت کے بعد کافی مالی قرض سے نمٹ رہے تھے۔
یہ سانحہ اس وقت سامنے آیا جب خاندان کے دیگر افراد ایک شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے اور گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ دروازہ توڑنے پر والد اور بچوں کو بے ہوش پایا۔
اہل خانہ نے انہیں آرا صدر اسپتال پہنچایا، لیکن بدھ کی صبح تین بچوں کو علاج کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:قیصر سیٹ پر میرے پیچھے گھومتے تھے انہیں روکا اور کہا رشتہ بھیجیں، فضیلہ قاضی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بچوں کو
پڑھیں:
’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
نئی دہلی: بھارتی صحافی رویش کمار نے معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا۔
رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ارنب گوسوامی دہرا معیار اپناتے ہیں، وہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں لیکن حکومت پر تنقید کرنے کی جرات نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا اور ان پر ایسے برسے جیسے آسمان گرنے والا ہو، مگر مودی حکومت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی۔
رویش کمار نے سوال اٹھایا کہ ’’اگر یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘