پختونخوا میں موسم ابرآلود، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں موسم آج ابر آلود ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے۔ اُدھر چترال، دیر، سوات ، بالائی و زیریں دیر، باجوڑ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں مانسہرہ، کوہستان تورغر،ایبٹ میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دریں اثنا پشاور شہر کا درجہ حرارت گزشتہ روز 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں 2، مالم جبہ ایک ڈگری، پاراچنار کا منفی ایک، ڈیرہ اسماعیل خان 16 اور سیدو شریف 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پڑھیں:
لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے
دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔