’پانی میں جذبات ہوتے ہیں، یہ باتیں سنتا ہے‘، جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں اور وہ سن سکتا ہے۔
حال ہی میں جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ جاپانی سائنسدان نے تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی بھی جذبات رکھتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے مثبت اور منفی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔
یہ بھی پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے انہوں نے منفی باتیں کی تھیں، اس بوتل کا پانی گدلا ہوچکا تھا اور جس پر اچھی باتیں کی تھیں اس کا پانی ویسا ہی رہا۔
جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کھانا تیار کرتے وقت جو شخص جیسے جذبات اور الفاظ کہے گا، کھانا بھی اسی طرح ہی بنے گا۔ ان کی بات پر ایمن خان نے کہا کہ شاید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ماں کے تیار کردہ کھانے جیسا ذائقہ کسی کا نہیں ہو سکتا اور بہنوں کے ہاتھ کے کھانے کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے۔
جویریہ سعود کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے کسی نے کہا کہ اداکارہ نے بالکل ٹھیک بات کی ہے جبکہ کئی صارفین ان کا مذاق بناتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: جویریہ سعود نے مفت انٹرویوز دینے سے انکار کیوں کیا؟
ایک صارف نے جویریہ سعود کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ، کیا سننا اور دیکھنا پڑ رہا ہے‘۔ ایک صارف نے کہا کہ لوگ جویریہ سعود کا مذاق صرف اس لیے اڑا رہے ہیں کیونکہ وہ اداکارہ ہیں۔ جبکہ کئی صارفین نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’جاپان کے سائنسدان اور پانی کو اس بات کا پتہ پے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی جذبات جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانی جذبات جویریہ سعود جویریہ سعود کا کہا کہ
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔