2025-04-25@06:51:00 GMT
تلاش کی گنتی: 170

«جویریہ سعود کا»:

    سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی  کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول  پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔  اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید...
    کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے راستوں کو محفوظ بنائیں گے بیوپاریوں اور گاہکوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انتظامیہ کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا، جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی، سیکیورٹی کیلئے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید  بتایا کہ اب...
    واشنگٹن: امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی میں زیرتعلیم دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی  ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے بعد ان طلبہ کو حراست میں لیے جانے اور امریکہ سے بے دخلی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ سے کم دورانیے میں لگ بھگ 160 کالجز اور یونیورسٹیز کے کم از کم 1024 طلبہ کے ویزے منسوخ ہوئے یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی گئی۔ اس اقدام سے متاثر ہونے والے بعض طلبہ نے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی میں قانونی درخواستیں بھی دائر...
    سٹی 42 : سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقعہ پر مسیحی برادری کے لیئے چھٹی کا اعلان کردیا ۔  نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو ایسٹر منایا جائے گا۔  ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مسیحی برادری کے ملازمین کے ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔  انتھونی نوید نے کہا کہ مسیحی برادری پیر کو ایسٹر منائے گی۔  لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز
    نٹ شیل گروپ کے بانی اور چیئرمین محمد اظفر احسن کا سمٹ کے انعقاد اور پاکستان کی ترقی کی حمایت کے لیے دنیا بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر نے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں دی سمفنی آف ایکو سسٹمز کے عنوان سے ایک کلیدی مکالمہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو 2 ٹریلین (20 کھرب) ڈالر کی معیشت بنتے دیکھ رہا ہے اور سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہش مند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ (ایل آئی آئی بی ایس) کے آٹھویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جین...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں، پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دیں اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات محسن نقوی نے کہا کہ...
    برطانیہ گرین ہنر مند پیشہ ور افراد کی شدید کمی سے دوچار ہے اور اس کو خصوصاً تعمیراتی اور عمارتی ماحولیات کے شعبوں میں ایسے 2 لاکھ پرفیشنلز کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ چند ممالک جہاں غیر ملکی ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہیں واضح رہے کہ گرین ہنر مند پیشہ ور افراد وہ ہوتے ہے جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینے کے طریقوں سے کام کرنے کے لیے ضروری علم، مہارت اور قابلیت رکھتے ہوں۔ یونیورسٹی کالج آف اسٹیٹ مینجمنٹ (UCEM) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اس وقت سبز سے متعلق کرداروں میں یہ کمی نہ صرف سنہ 2050 تک خالص صفر اخراج کو حاصل کرنے کے لیے برطانیہ کے قانونی...
    ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریباً نصف کٹوتی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی میڈیا نے محکمہ خارجہ میں موجود ایک میمو کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے مالی سال کا بجٹ 28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ خارجہ کے فنڈ میں 27 ارب ڈالر یعنی 48 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ عالمی امن مشنز کے لیے فنڈنگ میں مکمل کٹوتی کی تجویز ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد میں 54 فیصد کمی کی تجویز ہے اور گلوبل ہیلتھ فنڈنگ میں 55 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ،...
    لندن: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے برطانیہ میں اپنے خلاف عائد پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے برطانوی وزارت داخلہ میں باضابطہ قانونی درخواست جمع کرا دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی ایک قانونی فرم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ درخواست حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق کی ہدایت پر جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو آزادی، قومی خودمختاری اور غیر ملکی تسلط کے خلاف مزاحمت کا بین الاقوامی قانونی حق حاصل ہے، جس میں مسلح جدوجہد بھی شامل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے حماس پر پابندی کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ حماس کی برطانیہ میں کوئی...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔ عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ...
    امریکا کی کئی جامعات کے غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے کئی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے ہیں، ہارورڈ، مشی گن، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلبا بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویزا منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جبکہ طلبہ کو حراست میں لینے اور ملک بدری کے خطرات موجود ہیں۔ ویزے مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے جا سکتے ہیں، لیکن جامعات اور کالجز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت چپکے سے طلبا کی قانونی رہائش کی حیثیت ختم کر رہی ہے جبکہ طلبا کو اور نہ ہی اسکولز کو اس بارے...
    سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر علامہ سید جواد نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے سربراہ، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نائب مہتمم دارالعلوم مولانا راشد الحق سمیع اور سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے الحق دفتر میں ملاقات کی۔ علامہ جواد نقوی نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں...
     لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی 2 ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، برطانیہ نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمان یوان یینگ اور ابتسام محمد گذشتہ رات اسرائیل پہنچے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیاں ریکارڈ کریں گے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
    قصور (نیوز ڈیسک)پولیس نے شہر کے پوش علاقے میں جاری ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر گوجرانوالہ کی معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 25 خواتین اور 30 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sarfraz Ali Rana (@sarfrazali523) چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے شراب کی متعدد بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا، جنہیں قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا...
    برطانوی حکومت نے ہنگامی سفری دستاویزات اور ایمرجنسی پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا جو کہ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ ہنگامی سفری دستاویزات ETD، یہ ان ہنگامی حالات میں جاری کی جاتی ہے جب عام برطانوی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹس کے مطابق یہ عام طور پر صرف ایک سنگل یا واپسی کے سفر کے لیے ویلڈ ہوتا ہے۔ ایمرجنسی پاسپورٹ صرف انتہائی خاص حالات میں جاری کیا جاتا ہے جب ETD بنانا ممکن نہ ہو۔ Post Views: 1
    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ فیصلہ امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد سامنے آیا۔ یہ متنازع ‘سفری پابندی’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکہ کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات سے محفوظ بنانا تھا۔ تاہم، انتظامیہ کی مقرر کردہ 21 مارچ کی ڈیڈ لائن خاموشی سے گزر گئی، اور بعد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ پابندیوں کے نفاذ کے لیے کوئی نئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویزا...
    رومانیہ کی عدالت نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری ایکشن اسٹار جین کلاؤڈ وین ڈیم پر انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد کردیے ہیں۔ 64 سالہ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے کینز کے ایک ایونٹ میں اسمگل کی گئی پانچ رومانیہ خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے، جبکہ انہیں ان کے اسمگل ہونے کا بخوبی علم تھا۔ رومانیہ کے ڈائریکٹوریٹ فار انویسٹی گیٹنگ آرگنائزڈ کرائم اینڈ ٹیررازم (DIICOT) کے مطابق، یہ واقعہ موریل بولیا نامی ایک رومانیہ کاروباری شخصیت کے مجرمانہ نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے، جو ایک ماڈلنگ ایجنسی چلاتے ہیں۔ وین ڈیم کو مبینہ طور پر ان خواتین کو ‘تحفے‘ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ متاثرین میں سے ایک کی نمائندگی کرنے والے...
      لندن: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، بارڈر سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلال چوہدری نے برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں، جن میں مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اس...
    جویریہ سعود رواں سال رمضان کی سب سے بڑی نشریات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے تمام پروگرامز اور سیگمنٹس پر ریٹنگز اور ویوز بہترین رہے جنہیں عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ پیارا رمضان کی نشریات کے کئی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔ جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان کی میزبانی کر رہی ہیں اور خاص طور پر مولانا آزاد جمیل کے ساتھ ان کا سیگمنٹ پورے مہینے وائرل رہا ہے۔ A post common by Express TV (@entexpresstv) ناظرین کی جانب سے دلچسپ کالز، الیکٹرک میٹر کے وظیفے سمیت کئی چیزوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ جویریہ سعود سال 2025 کے لیے پاکستانی ٹیلی ویژن پر اپنی سب سے بڑی ٹرانسمیشن...
    کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان شو میں مرد کالر کی جانب سے خاتون ماہر غذائیت سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مرد کالر کی جانب سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی کال آنے پر میزبان جویریہ سعود، مہمان مایا علی اور ماہر غذائیت بھی پھوٹ پھوٹ کر ہنسنے لگیں۔ مرد کالر نے پروگرام میں کال کرکے اپنا مسئلہ بتایا اور ساتھ ہی ماہر غذائیت سے اس کا حل بھی پوچھا۔ کالر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ کالر کے مطابق انہوں نے متعدد ڈاکٹرز اور حکیموں سے بھی علاج...
    جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد،...
    کانفرنس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب احتشام نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے تعلیمی کانفرنس بعنوان "Unlock Your Future" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب...
    کراچی: معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اس بار رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بجلی کے بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کرنے پر وہ سرخیوں میں ہیں۔ یہ وظیفہ مولانا آزاد جمیل نے شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سے زمزم لکھ کر بجلی کے میٹر پر لگائے تو اس کے بل میں کمی آ سکتی ہے۔ جویریہ سعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وظیفے کی سچائی کی تصدیق تو نہیں کر سکتیں، لیکن اگر اسے سچے عقیدے (عقیدت) کے ساتھ کیا جائے تو یہ اثر رکھ سکتا ہے۔ وظیفے اور اس کے دفاع پر سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو تنازعے کا نتیجہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق شہزاد نامی شخص کی بہن نوید نامی شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی جس کی رنجش پر شہزاد نے ساتھیوں کے ہمراہ نوید کے گھر پر حملہ کیا۔ فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہزاد کی گولیوں سے دو افراد موقع پر جاں...
    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کی جانب سے بتائے گئے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ زم زم لکھنے سے بجلی کا بل کم آئے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عقیدے سے لوگ یہ وظیفہ کریں گے تو یہ کام کر بھی سکتا ہے۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے اگر وظیفہ بتایا تو انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بتایا ہوگا، اس پر وہ کیا کہ سکتی ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دعاؤں سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لکھ...
    لندن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے  پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔ پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز کامن ویلتھ کا ممبر ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، ان کے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقریب میں مخصوص ایون سونگ بھی گایا گیا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ دوران سماعت ملزمان...
    ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ پولیس کی نہیں، بلکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اپنے کارکنوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر قائدین کی گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ پولیس نے مظاہرے سے جنازے لینے کے لئے کارروائی کی۔ مذکورہ افراد پولیس کی نہیں، بلکہ مظاہرین کی فائرنگ سے مارے گئے۔ کمشر آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے ہلاک دہشتگردوں کے حق میں بی وائی سی کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور...
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...
    اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں مولانا کی جانب سے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔دو دن قبل ٹی وی پر نشر ہونے والے جویریہ سعود کے رمضان شو میں کراچی کے ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔شہری کے مطابق ان کا بجلی کا بل بہت زیادہ آتا ہے، بل کم آنے کا انہیں وظیفہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...
    ویب ڈیسک : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیا ہے،حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔،برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا، برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔ ملک میں کہا ں کہاں بارشیں ہوں گی ۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے...
    کراچی: برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (20 مارچ کو) ہوگا جس میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز کی بندش کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر5سال سے لگی پابندی کا معاملے کے تناظر میں برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 5 سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے حکام کے مطابق امید ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کے اجلاس...
    نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹرقرار، 52لاکھ پاونڈز کا جرمانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52لاکھ پاونڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94لاکھ پاونڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔ برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔    
    لندن (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر پانچ عشاریہ 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر پانچ عشاریہ 2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر  5 سال سے عائد پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔  تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز  پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔  سی اے اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دےگی اور برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری بھی دی جائے گی۔  کیا...
    اسلام آباد: جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے گرفتار 25 طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے گرفتار 25 ملزمان (طلبہ) کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے  کردیا۔ ملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیے کہ گرفتار طلبہ معصوم ہیں، اصل قصوروار ایجنٹس ہیں جن...
    سٹی42:پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی. پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی۔برطانوی ایوی ایشن و ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کیے گئے آڈٹ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے فلائیٹ آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی آئی اے حکام کو برطانیہ فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی قوی امید ہے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا پی آئی اے نے برطانیہ فلائیٹ آپریشن کے لیےتیاریاں مکمل کر لیں۔اجازت ملنے...
    پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک - بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی 12 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم ستارہ جرات  بار، کی 12 ویں برسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا-  یہ ایک ایسا ریکارڈ  ہے جو آج تک ناقابل شکست ہے۔لیجنڈری پی اے ایف پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے...
    وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاونسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاونسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی...
     افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ توبہ، ماہ مغفرت، یہ مہینہ جہاں دیگر مناسبتوں سے معتبر ہے وہیں یہ مہینہ اقبلہ اول کی آزادی کے ساتھ بھی منسلک ہے، ہمیں اس مہینے قبلہ اول بیت المقدس کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔  اسلام ٹائمز۔ ادارہ خودی رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام چلنے والے ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ افطار ڈنر میں عابد نواز، سلیم عباس صدیقی، طاہر رضاگردیزی، اسد عباس نوناری، عمار حیدر، عاطف حسین سرانی، مختار حسین،...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ ویڈیو کے بعد اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا کمنٹ بھی وائرل ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپنر یوزویندر چہل نے معروف بالی ووڈ فلم “کبھی خوشی کبھی غم” میں شاہ رخ خان کے مشہور انٹری سین کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی، انہوں نے کیشن میں لکھا کہ “ہمیشہ خوشی، کبھی نہیں غم، یوزی بھائی! رنگین ہولی کی مبارکباد”۔ اس ویڈیو کے نیچے آر جے مہوش نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “سر میری فلم میں آپ کا مرکزی کردار کرلو۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
    حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی...
    برطانیہ نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف کروادیا۔ 11 مارچ 2025 سے برطانیہ کے سرحدی نظام کو مزید متحرک، مضبوط بنانے اور غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کیلئے اقدامات کے تحت نئی ویزا ضروریات کا اعلان کیا ہے جس کے مختلف ممالک کے مسافر متاثر ہونگے۔حالیہ تبدیلیوں میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم کا تعارف اور ویزا پالیسیوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا جو مسافروں کے پاسپورٹ کیساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائیگا جو دو سال کی مدت کے دوران یا...
    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نےفراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے آفسر کی کال لیک کر دی۔ نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند آڈیوز اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور وہ اس فراڈ کیس میں کتنے ملوث ہیں یہ وقت اور عدالت ہی بتائے گی، انہوں نے کہا کہ الفلاح والے چنے بیچ کر سو رہے تھے جو اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے ہو گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے وکلا کی وجہ سے خاموش ہوں، میرے شوہر حراست میں ہیں لیکن...
    عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس...
    کراچی: پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہےگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔ کراچی میں تقریب کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی...
    ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
    مجلس عزا سے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا اور حسنین اکبر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس ترحیم میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس میں شرکت کرنے والے مومنین کے لیے افطار و طعام کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے مسجد ولی العصر گلشن واحد کالونی ننگانہ چوک ملتان میں مجلس ترحیم شہدائے ملت جعفریہ سید حسن نصر اللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ علامہ محمد امین شہیدی کا اہتمام کیا گیا، جس سے حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا اور حسنین اکبر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ مجلس ترحیم میں مومنین کی کثیر تعداد...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے...
    البانیہ میں کابینہ نے ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق البانیہ کی کابینہ نے 12 ماہ کے لیے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ کے مقبول پلیٹ فارم خاص طور پر بچوں میں تشدد اور غنڈہ گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا وزیرتعلیم اوگرٹا مناسٹیرلیونے کہا کہ حکام والدین کے کنٹرول، عمر کی تصدیق اور درخواست میں البانوی زبان کو شامل کرنے جیسے فلٹرز لگانے کے لیے ٹک ٹاک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر...
    امریکا میں غیر قانونی امیگرینٹس کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں جن اہلکاروں کے امریکی ویزا پر پابندی کی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے ان میں امیگریشن اور کسٹمز حکام، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر تعینات اہلکار اور ایسے دیگر اہلکار شامل کیے گئے ہیں جو غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکا بھیجنے میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ وزیر...
    جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا حامد الحق شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی اور بھائی مولانا راشد الحق سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈا پور نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔تحقیقات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹورک میں جنوری 2024 کے بعد سے 11 ہوسٹ/میزبان، اینکر، تجزیہ کاروں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جن کو ڈھائی لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں گزشتہ 2 سالوں میں کی جانے والی بھارتیوں میزبانوں اینکرز اور تجزیہ کاروں کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں۔ تاہم پی ٹی وی میں مستقل کام کرنے والے اینکر پرسنز کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہ کی معلومات اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق پی ٹی وی...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے پیش نظر دعائیہ کلام جاری کردیا۔وینا ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ پر رمضان المبارک کے پیش نظر کلام میں بھی روزے رکھوں گی، یا اللہ توفیق دے پڑھ کر شیئر کی، اس کلام میں وینا ملک نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ انہیں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔وینا ملک کے اس کلام پر صارفین کے ملے جلے کمنٹس سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ نے کہا کہ توفیق آچکی ہے اب عمل کا وقت ہے۔
    سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر...
    26 فروری 2019 کو پاکستان کیخلاف بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔ بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کو 6 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں، بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روس کے سفیر نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل بانی پی ٹی آئی  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سابق وزیراعظم، پارٹی لیڈر کے وکیل ہیں،کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟کیا عدالت میں اپنے تحریری جواب میں مذمت کی گئی؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کی مذمت اپنی تحریری معروضات میں کی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ مذمت...
    لندن : برطانیہ میں سرطان کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا کی مقامی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پوش علاقوں کے مقابلے میں پسماندہ علاقوں کے رہائشی لوگوں میں کینسر سے اموات کی شرح 60 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔کینسر ریسرچ یو کے کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال ملک برطانیہ جو ترقی یافتہ ہونے کے سات ساتھ ویٹو پاور کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں تقریباً 28 ہزار 400 اضافی اموات کا سبب بنتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اوسطا78 اضافی اموات بتائی گئی ہیں جواعلیٰ حکام کے لیے ناقابل حد تک تشویش کا باعث ہے۔رپورٹ...
    رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔ اسلام ٹائمز۔ ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں کہا...
    ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
     راولپنڈی،  لندن  (نمائندہ نوائے وقت +آئی این پی )  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔جہاں تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گرائونڈ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اورپروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی...
    لندن: دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کا آئینہ دارہے۔
    لندن(نیوز ڈیسک)دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے۔ مزیدپڑھیں:کوئی کام نہیں صرف آرام، تنخواہ ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ’’ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی منظر نامے میں...
      راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں وہ پاکستان کے مستقبل کے آؤٹ لُک پر اہم خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس عالمی فوجی ڈائیلاگ کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرمی چیف کو سینڈہرسٹ میں تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران، جنرل سید عاصم منیر برطانوی عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، آرمی چیف کی...
    آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ’’ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی...
    لندن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، وہ  رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔  اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔  بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر، اس سال...
    احمد منصور : چیف آف آرمی  سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، وہ  رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔  یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔  قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے  اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔ ...
    لندن: برطانوی وزارتِ دفاع  نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج  نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔  یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔  عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
    ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔ نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔ یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام...
    کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے رہنماؤں بشمول زبیر طفیل، خالد تواب، محمد حنیف گوہر، سید مظہر علی ناصر، اور دیگر نے کسٹم کے دو عہدیداروں سمیت وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیف الرحمان کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔ لاقانونیت کا یہ گھناؤنا عمل خطے میں امن، معاشی استحکام اور قانون کی حکمرانی پر براہ راست حملہ ہے۔یو بی جی کے رہنماؤں نے حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں سے مغوی کی محفوظ اور جلد بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات کاروباری برادری کے اعتماد کو بری طرح متزلزل کرتے ہیں جس سے مجموعی کاروباری ماحول اور غیر ملکی سرمایہ کاری...
    بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، جو بیئر بائسپس کے نام سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں کامیڈین سمے رائنا کے شو 'انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ' میں اپنے نامناسب تبصرے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی مبینہ گرل فرینڈ، ٹیلی ویژن اداکارہ نکی شرما کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ نکی شرما نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا: "ایک وقت آئے گا جب آپ اپنے دماغ سمیت سب کچھ کھو دیں گے اور جب آپ اپنا دماغ کھو بیٹھیں گے تو آپ کے پاس صرف آپ کی روح باقی رہ جائے گی۔ یہ وہ وقت ہوگا جب...
    غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
    سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
    اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
    لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ  اور وزیر اعظم برطانیہ  کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں کامیاب ملاقات سے  چین-برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے عمل کا آغاز کیا گیا ۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان کو مستحکم کرنے، بنیادی تنصیبات ، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری اور صاف توانائی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔   ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے  وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...