کوہلی مسلسل دوسرے ون ڈے میں صفر پر آؤٹ، ریٹائرمنٹ کا عندیہ؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
نئی دہلی(ویب ڈیسک)ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے زیویئر بارٹلیٹ کا شکار ہوگئے۔اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مچل اسٹارک نے ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کردیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی ملسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔
ایڈیلیڈ میں آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے پویلین واپس جاتے ہوئے اپنے گلوز ہاتھ میں لے کر اوپر کی جانب اٹھائے۔کوہلی کے چہرے سے مایوسی جھلک رہی تھی، شائقین اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ویرات کوہلی کے اس اقدام پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے سوال اٹھایا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے یا پھر وہ اپنے کیریئر کا فیصلہ کرنے کے لیے آخری ون ڈے میچ کا انتطار کریں گے۔سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے کوہلی کے اس اشارے کو ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کا مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔