غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں ، انسانوں کا پیدا کردہ قحط ہے،برطانیہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے فلسطینی طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔
پارلیمان سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں ہے بلکہ یہ 21ویں صدی کا انسانوں کا پیدا کردہ قحط ہے۔
غزہ میں قحط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکنا عالمی سطھ پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل اسے خوفناک انداز میں دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں سے اور تو کچھ فائدہ نہیں ہو گا البتہ یہ بحران کو ضرور طول دے گی۔
برطانوی وزیر خارجہ نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور اس کے شراکت دار ممالک غزہ میں مزید آپریشن کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ برطانیہ جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ اور فلسطینی طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم دینے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ واپسی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی