غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔

حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔

قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہیں۔

غزہ میں بدترین قحط کی صورتحال برقرار ہے، خوراک کی شدید کمی کے باعث مزید 9 فلسطینی دم توڑ گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں لیکن اسرائیلی فوج ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان دریائے راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ چینی صدر نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، میجر سمیت 5 جوان شہید، آئی ایس پی آر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینی شہید

پڑھیں:

غزہ میں حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی المیہ برقرار ہے، جہاں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ حماس نے یہ لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں اسرائیل کو سپرد کیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، دونوں یرغمالیوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا۔ اس تازہ پیش رفت کے بعد اب 11 مزید لاشوں کی حوالگی باقی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران 1139 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 200 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے حماس سے لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی واپسی کی کوششیں جاری رہیں گی اور جب تک آخری مغوی واپس نہیں آتا، یہ عمل نہیں رکے گا۔

دوسری جانب، حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے موجود لاشوں کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری کی اجازت درکار ہے۔ تنظیم کے مطابق، کئی مقامات پر لاشوں کی بازیابی مشکل ہو گئی ہے۔

ادھر اسرائیل نے الزام لگایا کہ حماس جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ تنظیم تمام ہلاک شدہ مغویوں کی لاشیں فوری طور پر واپس کرے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود 29 اکتوبر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 68 ہزار 527 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 395 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • کراچی میں 24 گھنٹوں میں مزید 5791 ای چالان، مجموعی تعداد 18 ہزار سے متجاوز
  • غزہ میں حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں، ٹینکوں کی دوبارہ بمباری
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو روند ڈالا؛ آج غزہ پر 10 سے زائد حملے، متعدد فلسطینی شہید
  • رفح میں جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک، جوابی فضائی حملوں میں 104 فلسطینی شہید
  • 104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان