پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، ہزاروں شہری اور مویشی بچالیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایکسپریس نویز کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور ملحقہ دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
دریائے ستلج کے قریب مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ساہیوال میں متاثرہ 49 دیہاتوں کے لیے 30 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔
تحصیل مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور رنگ پور کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، اب تک ہزاروں افراد، مال مویشی اور گندم کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا ہے۔
کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور ضلع چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے پاک فوج نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کیمپس کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں راشن، کپڑے اور ادویات کی تقسیم بھی جاری ہے۔ہیڈ محمد والا سمیت مختلف مقامات پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر بریچنگ پوائنٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں انتظامیہ اور پاک فوج کے افسران نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ ریلیف کیمپس میں پاک فوج
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔