بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بھارت کے زیر انتظام جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کی وجہ سے چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم
حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔
دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،، سیلاب سے وزیر آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین کے قریبی دیہات ایک بار پھر متاثر ہونا شروع pic.
— adnan khalid (@adnankhalid444) September 3, 2025
سیلابی پانی کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں، جو اس وقت کھولا جائے گا جب پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے۔
انتظامیہ نے 450 دیہات کی خالی کرانے کے لیے مساجد کے ذریعے اعلانات بھی کروائے ہیں۔ بھلوال میں طالب والا پتن کے قریب شدید کٹاؤ کے نتیجے میں کئی ایکڑ زرعی زمین تباہ ہو گئی ہے۔
اسی دوران دریائے راوی کے پانی نے ملتان کے علاقوں کو بھی متاثر کیا ہے اور عبدالحکیم کے مقام پر ریلوے ٹریک سے پانی گزرنا شروع ہو گیا ہے۔ ملتان میں اکبر فلڈ بند پر پانی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دریائے ستلج کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ وہاں بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح دریائے توی میں بھی مقبوضہ جموں کے مقام پر سیلاب کی شدت زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟
علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے باعث سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتظامیہ ہائی الرٹ پانی کی سطح بلند پنجاب سیلاب دریائے چناب دریائے ستلج وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتظامیہ ہائی الرٹ پانی کی سطح بلند پنجاب سیلاب دریائے چناب دریائے ستلج وی نیوز دریائے چناب میں کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔