ورلڈ ای ایس جی سمٹ کا کامیاب انعقاد، پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت کردار اجاگر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
ورلڈ ای ایس جی سمٹ کے چھٹے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہرین، رہنماؤں اور تنظیموں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
اجلاس میں ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) کے اہداف پر گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پائیدار ترقی، کاربن کے اخراج میں کمی اور جدت کے ذریعے معیشتوں کو مضبوط بنانا تھا۔
پاکستانی وفد کی شرکتپاکستانی کمپنی کی نمائندگی عدنان رفیق احمد اور انجینئر جویریہ اسد نے کی۔ پاکستانی وفد میں حنیق صاحب، عدنان رفیق احمد بطور موڈریٹر اور جویریہ اسد بطور اسپیکر شامل تھے۔
اپنی پریزنٹیشن میں عدنان رفیق احمد اور جویریہ اسد نے آئی ڈی ای سی ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ روایتی ایئر کنڈیشنگ سسٹمز توانائی کے ضیاع اور کاربن کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں، جبکہ آئی ڈی ای سی ماحول دوست اور توانائی کی بچت پر مبنی جدید ٹھنڈک کا حل ہے۔
عدنان رفیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ ای ایس جی اور ڈی ایس جی پر ریسرچ اور عملی اقدامات کریں تاکہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
عالمی رجحاناتسعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں ای ایس جی اور ڈی ایس جی ماڈلز تیزی سے اپنائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں ان کی طلب مزید بڑھے گی اور آج کی تیاری ہی کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریاض سعودی عرب ورلڈ ای ایس جی سمٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریاض ورلڈ ای ایس جی سمٹ عدنان رفیق احمد ایس جی
پڑھیں:
مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی فوری رہا کیے جائیں، شہباز شریف کا مطالبہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وفد کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان
وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ صمود غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتے ہیں۔
میں "صمود غزہ فلوٹیلا" میں پاکستان کے شہریوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں۔ مشتاق احمد خان صاحب، مظہر سعید شاہ صاحب، وہاج احمد صاحب، ڈاکٹر اسامہ ریاض صاحب، اسماعیل خان صاحب، سید عزیز نظامی صاحب، اور فہد اشتیاق صاحب سمیت دیگر پاکستانیوں نے انسانی ہمدردی کے اصولوں کے عین مطابق اس… https://t.co/n6b22ZDmxj
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 2, 2025
ان کے مطابق مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیز نظامی اور فہد اشتیاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں نے انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق اس عظیم امدادی مشن میں حصہ لیا۔
’یہ اقدام پاکستانی عوام کی امن پسند امنگوں، انصاف کے لیے جدوجہد اور ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔‘
مزید پڑھیں:مشتاق احمد خان کی اہلیہ کا شوہر کی رہائی کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ پاکستان انسانی جان کے احترام، محفوظ رسائی اور بلا تعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے اور اپنے شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی، وقار اور جلد از جلد واپسی کے لیے دعاگو اور کوشاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق سینیٹر شہباز شریف گلوبل صمود فلوٹیلا مشتاق احمد خان وزیر اعظم