میرے ڈمپلز ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں: فیصل رحمان کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
سینئر اداکار فیصل رحمان نے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ڈمپلز اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی اس فیلڈ میں نئی ہیں، میں تو دہائیوں سے انڈسٹری میں ہوں، اس لیے میرے ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ میرے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، البتہ ایک زیادہ نمایاں ہے، لیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے مداحوں کی طرف سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے حالیہ نیکڈ فوٹوز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹاپ لیس فوٹوز تھیں، جس پر مجھے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی محبت میں نہیں پڑا، میں نے ہمیشہ خود سے ہی محبت کی ہے، شادی نہ کرنے پر میں شکر کرتا ہوں کیونکہ اس کی وجہ سے میں زندگی کی وہ ساری آزادی حاصل کیے ہوئے ہوں جو میرے شادی شدہ دوستوں کے پاس نہیں ہے۔
انٹرویو میں فیصل رحمان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں 80 کی دہائی میں کئی بار بھارت گیا ہوں اور فلموں کے لیے آڈیشن بھی دیے تھے، لیکن بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنے پر آمادہ نہ ہوئے۔
Post Views: 7.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل رحمان ہانیہ عامر
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ